Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 19 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
پیر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ ایک روپے چھ پیسے اضافے کے بعد 237.91 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت 63.30، اماراتی درہم کی قدر 64.77، کویتی دینار 769.91، عمانی ریال 618.75، بحرینی دینار 631.06 اور قطری ریال کی قیمت 64.79 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 270.83 اور یورو کی قدر 237.36 روپے رہی۔
پیر 19 ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 242 اور قیمت فروخت 244.3 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 63.8 اور قیمت فروخت 64.4 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 65.5 اور قیمت فروخت 66.1، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 274.5 اور قیمت فروخت 277 جب کہ یورو کی قیمت خرید 240.5 اور قیمت فروخت 242.7 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں