Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹیلنٹ ابھارنے کے لیے نیوم میڈیا ہب کا مشن

نوجوان طویل عرصے سے اس صنعت میں اپنا شوق  دکھانے کے لیے بے چین تھے۔ فوٹو عرب نیوز
نیوم میڈیا ہب مملکت میں نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ انہیں معیشت میں اہم شراکت دار بننے کے لیے تیار کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نیوم میں میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر وین بورگ نے بتایا ہے کہ اگرچہ ابھی ہم یہاں اپنے ابتدائی دنوں میں ہیں تاہم میڈیا ہب نیوم سمارٹ سٹی کا ایک اہم عنصر ہے اور ہمارا مشن مقامی افرادی قوت کی ترقی کو آگے بڑھا کر دنیا کے اعلیٰ تخلیقی مراکز سے مقابلہ کرنا ہے۔

نیوم میڈیا ہب مقامی پروڈکشنز میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرے گا۔ فوٹو ٹوئٹر

وین بورگ نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ہم نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ  یہاں کے نوجوان عالمی معیار پر بہترین طور پر سیکھیں۔ ہمیں یہاں ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے۔
اس میڈیا ہب کا مقصد پوری مملکت میں نوجوانوں کو عالمی شہرت یافتہ فلم سازوں اور پروڈیوسروں کے ساتھ تجربہ فراہم کرکے انہیں اس شعبے میں تعلیم دے کر بااختیار بنانا ہے۔
ہمیں نوجوان سعودیوں کو  ہر موقع فراہم کرنا چاہیے جو اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں جنہیں ماضی میں یہ موقع نہیں ملا ہو گا یا انھیں بیرون ملک جانا پڑا ہو گا اب وہ یہاں رہ کر اس شعبے میں بہترین  کام سیکھ سکتے ہیں اور کر بھی سکتے ہیں۔

نیوم میڈیا ہب نے دو سالہ ماسٹرز پروگرام بھی پیش کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

ایک طویل عرصے سے نوجوان یہاں اس صنعت میں اپنا شوق  آگے بڑھانے کے لیے بے چین تھے کیونکہ یہاں کوئی اس طرح کی صنعت نہیں تھی اس لیے وہ  اس شعبے کو کیریئر کے طور پر اپنا روزگار محفوظ نہیں دیکھتے تھے۔
نیوم ہب کے عہدیدار نے کہا کہ ہم اسے تبدیل کر رہے ہیں اور ہم یہ دکھا رہے ہیں کہ پروڈکشنز کی اس پائپ لائن کے ذریعے آپ اپنے کیریئر کو ترقی دے سکتے ہیں۔
یہاں کے نوجوان بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اس فیلڈ کے بہترین اور منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ  کام کر سکتے ہیں اور مزید سیکھ سکتے ہیں ، اپنے شوق کو آگے بڑھا سکتے ہیں اور اپنا کامیاب کیریئر بنا سکتے ہیں۔

نوجوان اس شعبے میں عالمی معیار پر بہترین طور پر سیکھیں گے۔ فوٹو عرب نیوز

وین بورگ نے بتایا ہے کہ فلم کے شعبے میں اپنی مہارت کو مزید بڑھانے اور نکھارنے کے لیے نیوم میڈیا ہب نے دو سالہ ماسٹرز پروگرام بھی پیش کیا ہے۔
نیوم میڈیا ہب کا مقصد بین الاقوامی تعاون اور مقامی پروڈکشنز کے فروغ کے ذریعے سعودیوں کے لیے مواقع پیدا کرنے اور سعودی فلم انڈسٹری میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش ہے۔
سعودی وژن 2030 کے مطابق میڈیا ہب فلم پروڈکشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل پبلشنگ کے شعبوں کے لیے اس خاص محور پر کام کرے گا۔
 

شیئر: