Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 32ہزار 973 روپے ہوگئی ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں منگل کو امریکی ڈالر کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازاز جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قدر میں بھی 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 32ہزار 973 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالرز اضافے کے بعد 1669 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے پاکستان میں منگل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 238.91 روپے ہوگئی ہے۔

شیئر: