Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو کو ’مزید کچھ دیر تک برداشت کرنا ہوگا‘

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ ’میں ورلڈ کپ اور یورو کا حصہ بننا چاہتا ہوں‘ (فوٹو: اے ایف پی)
پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے یورو 2024 پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے جبکہ پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے فارورڈ کا کہنا ہے کہ ان کا جلد ہی ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لزبن میں پرتگالی فٹ بال فیڈریشن (ایف پی ایف) کے کوئنس ڈی اورو ایوارڈز میں ٹرافی حاصل کرنے کے بعد منگل کو کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ ’میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا ہے، آپ کو کرس کو مزید کچھ دیر تک برداشت کرنا پڑے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں ورلڈ کپ اور یورو کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔ میں بہت پُرجوش ہوں۔ میرا مقصد شاندار ہے۔‘
37 سالہ رونالڈو نے پرتگال کے 189 مقابلوں میں 117 گول سکور کیے ہیں اور وہ قطر 2022 میں اپنے ملک کے لیے اپنے 10ویں بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی توقع کر رہے ہیں۔
ستمبر 2021 میں رونالڈو نے 111 گول کے ساتھ ایران کے علی داعی کے 109 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
ان قیاس آرائیوں کے باوجود کہ وہ اپنا کلب بدل لیں گے، کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ ہی منسلک رہے۔
رونالڈو نے سنہ 2003 میں شہرہ آفاق فٹبال مینیجر سر ایلکس فرگوسن کی قیادت میں مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد وہ دنیائے فٹبال کے میگا سٹار بن گئے۔ 

شیئر: