Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے: انجلینا جولی

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں۔ ’آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔‘
پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لیے ملک کے دورے پر آنے والی ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بدھ کو نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا سیلاب متاثرین میں بے شمار بچے بھی ہیں۔
ہالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی۔ ’متاثرین کو خوراک، شیلٹرز اور طبی سہولیات کی فوری ضرورت ہے۔‘
انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ جن زندگیوں کو بچایا گیا، ان سے بات کی مگر وہ اب بھی محفوظ نہیں۔
پہلے جب بھی پاکستان آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔ لیکن آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔

انجلینا جولی نے کہا کہ  زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا سیلاب متاثرین میں بے شمار بچے بھی ہیں۔ 

انجلینا جولی نے کہا کہ کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔
انجلینا جولی نے بار بار متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستانی فوج سیلاب متاثرین کی مدد پر تعریف کی۔

شیئر: