Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 22 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 271.66 اور یورو کی قدر 236.88 روپے رہی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت چھ پیسے کے اضافے کے بعد بڑھ کر 239.71 روپے ہوگئی ہے۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 63.71، اماراتی درہم کی قدر 65.26، کویتی دینار 774.78، عمانی ریال 623.43، بحرینی دینار 635.83 اور قطری ریال کی قیمت 65.60 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 271.66 اور یورو کی قدر 236.88 روپے رہی۔
جمعرات 22 ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 241.7 اور قیمت فروخت 244.1 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 64.1 اور قیمت فروخت 64.7 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 65.7 اور قیمت فروخت 66.35، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 271 اور قیمت فروخت 273.5 جب کہ یورو کی قیمت خرید 237.5 اور قیمت فروخت 240 روپے رہی۔

شیئر: