Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 23 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 267.96 اور یورو کی قدر 234.30 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق جمعے کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت چھ پیسے کی کمی کے بعد کم ہو کر 239.65 روپے ہوگئی ہے۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 63.73، اماراتی درہم کی قدر 65.24، کویتی دینار 773.75، عمانی ریال 622.45، بحرینی دینار 635.64 اور قطری ریال کی قیمت 65.59 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 267.96 اور یورو کی قدر 234.30 روپے رہی۔
جمعہ 23 ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 241.5 اور قیمت فروخت 244 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 64 اور قیمت فروخت 64.6 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 65.5 اور قیمت فروخت 66.15، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 271.3 اور قیمت فروخت 274 جب کہ یورو کی قیمت خرید 237 اور قیمت فروخت 239.5 روپے رہی۔

شیئر: