Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے یمنی ریاستی کونسل کے سربراہ سے ملاقات

یمنی حکومت اور صدارتی کونسل کے کردار پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی  سے جمعے کو نیویارک میں ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77 ویں سیشن کے دوران ہوئی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی کو اطمینان دلایا کہ ’سعودی عرب، یمنی بحران ختم کرانے، یمن میں امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری کوششوں اور یمنی بھائیوں کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کی ہر کوشش کا ساتھ دیتا رہے گا‘۔ 

لاقات نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے77 ویں سیشن کے دوران ہوئی ہے( فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے یمن کی تازہ صورتحال اور ملک میں امن و استحکام کی خاطر یمنی حکومت اور صدارتی کونسل کے کردار پربھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

شیئر: