Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لیبر کورٹس روزانہ 80 مقدمات کے فیصلے سنا رہی ہیں

نمٹائے گئے مقدمات میں 32.2 فیصد کا تعلق ریاض ریجن سے ہے (فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ’لیبر کورٹس نے نئے ہجری سال کے آغاز سے اب تک 43 ہزار مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں۔ یہ تعداد گذشتہ ہجری سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر رواں سال 80 کیسز نمٹائے گئے ہیں۔‘
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ’رواں ہجری سال کے دوران سب سے زیادہ کیسز ریاض ریجن کی لیبر کورٹس نے نمٹائے ہیں۔‘
ریاض ریجن میں ایک ہزار 386 کیسز نمٹائے گئے جو کل مقدمات کا 32.2 فیصد ہیں۔
دوسرے نمبر پر مکہ ریجن میں ایک ہزار198 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔
وزارت انصاف کے مطابق لیبر کورٹس نے جو مقدامات نمٹائے ان کا تعلق محنتانے، الاؤنسز، معاوضہ جات، سروس سرٹیفیکیٹ، اجیر کے خلاف آجر کی تادیبی کارروائی وغیرہ سے ہے۔
مشرقی ریجن میں 822 ، مدینہ میں 310، عسیر ریجن میں 166، قصیم ریجن میں 120 جبکہ جازان ریجن میں 84 مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔ 

شیئر: