Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک عمرہ زائرین کے لیے ’نسک‘ ویب سائٹ کا اجرا

’نسک کے ذریعہ عمرہ اور حج پیکیج و خدمات کے علاوہ ویزہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک عمرہ زائرین کے لیے سرکاری ویب سائٹ ’نسک‘ کا اجرا کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نسک کے ذریعہ عمرہ اور حج پیکیج و خدمات کے علاوہ ویزہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
نسک ویب سائٹ ڈیجیٹل گورمنٹ کے علاوہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاون ہوگی۔
نسک ویب سائٹ کو وزارت حج وعمرہ اور سیاحت اتھارٹی کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے نیز اس میں مختلف قسم کے پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں۔
نسک کے وزٹر عمرہ ویزے کے علاوہ سفر کے لیے تمام ضروری اشیا، پیکیجز، ہوٹل اور ٹیکسی و غیرہ کی بکنگ اور دیگر خدمات بک کراسکتے ہیں۔
نسک کے ذریعہ عمرہ کمپنیاں بھی اپنی خدمات فراہم کریں گی جبکہ پہلے کام کرنے والی ویب سائٹ ’مقام‘ وقتی طور پر کام کرتی رہے گی۔

شیئر: