Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے جدید میرین لائف انسٹی ٹیوٹ کے لیے منصوبے

میرین لائف انسٹی ٹیوٹ مہمانوں کو تعلیمی اور حیرت انگیز سفر پر لے جائے گا (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی نے جدید ترین میرین لائف انسٹی ٹیوٹ کے لیے اپنے ڈیزائن کے منصوبوں کی رونمائی کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دس ہزار 340 مربع میٹر پر مشتمل انسٹی ٹیوٹ دنیا بھر سے سیاحوں اور میرین لوورز کو راغب کرنے کے علاوہ تحفظ پر مبنی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
امالا میں ٹرپل بے مرینا میں واقع، تین منزلہ سٹریکچر مرجان کی شکلوں اور چٹان کے نمونوں کی نقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔
اپنی نوعیت کا یہ منصوبہ پانی کے ضیاع، آلودگی کو کم کرنے اور کٹاؤ کو روکنے کے لیے پائیدار اور جدید طریقوں کو فروغ دے گا۔
ریڈ سی میرین لائف انسٹی ٹیوٹ ایک ساتھ 650 مہمانوں کی گنجائش رکھے گا اور دنیا کی سب سے بڑی انسان ساختہ چٹانوں کے ’گرینڈ ریویل‘ کے ساتھ اپنے جادوئی سفر کا آغاز کرے گا۔
مہمانوں کو بہت ساری سرگرمیوں پر لے جایا جائے گا جن میں پانی کے اندر کے راستوں پر چلنا، نایاب انواع کے ساتھ سنارکلنگ، ریسرچ لیبز کی تلاش اور آبدوز میں ریڈ سی کی گہرائی میں غوطہ لگانا شامل ہے۔
فاسٹر اور پارٹنرز پراجیکٹ پر کام کرنے والی آرکیٹیکچرل ڈیزائن فرم کے سربراہ جیرارڈ ایونڈن نے کہ ’ریڈ سی میرین لائف انسٹی ٹیوٹ مہمانوں کو تعلیمی اور حیرت انگیز سفر پر لے جائے گا جو بحیرہ احمر کے قدرتی عجائبات سے پردہ اٹھائے گا اور انسٹی ٹیوٹ اور سمندر کے درمیان کی سرحدوں کو دھندلا دے گا‘۔
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے گروپ سی ای او جان پگانو نے کہا کہ ’ 10 زونز کے ساتھ جو حقیقت کے تجربات سے لے کر رات میں غوطہ خوری تک سب کچھ فراہم کرتے ہیں، اور سائنسی برادری کو اپنے ماحولیاتی منصوبوں کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے جگہیں فراہم کرتے ہیں‘۔

شیئر: