Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد گرفتار، 10 ہزار ریال اور ایک کروڑ روپے برآمد

ترجمان کے مطابق ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور میں ’غیر قانونی منی چینجرز‘ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 10 ہزار سعودی ریال برآمد کیے ہیں۔
جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ادارے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے لاہور کے علاقے چوبرجی میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزمان الطاف اور عمر کو گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 14 لاکھ پاکستانی روپے، 10 ہزار سعودی ریال اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ’گرفتار ملزمان ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔‘

شیئر: