Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 30 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 254.81 اور یورو کی قدر 224.53 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
رواں ہفتے امریکی ڈالر کی مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 10.57 روپے اضافہ ہوا ہے۔
جمعے کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 1.18 روپے کا اضافہ ہوا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر اس وقت 229.63 روپے کا فروخت ہورہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 60.81، اماراتی درہم کی قدر 62.19، کویتی دینار 737.39، عمانی ریال 593.37، بحرینی دینار 605.94 اور قطری ریال کی قیمت 62.35 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 254.81 اور یورو کی قدر 224.53 روپے رہی۔
30 ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 225 اور قیمت فروخت 227.5 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 60 اور قیمت فروخت 60.6 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 61 اور قیمت فروخت 61.7، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 245.5 اور قیمت فروخت 248 جب کہ یورو کی قیمت خرید 218 اور قیمت فروخت 220.5 روپے رہی۔

شیئر: