Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 3 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 254.75 اور یورو کی قدر 223.13 روپے رہی۔
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.16 روپے کی کمی آئی ہے اور امریکی ڈالر کی نئی قیمت 227.29 روپے ہوگئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 60.48، اماراتی درہم کی قدر 61.87، کویتی دینار 733.47، عمانی ریال 590.28، بحرینی دینار 602.33 اور قطری ریال کی قیمت 61.86 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 254.75 اور یورو کی قدر 223.13 روپے رہی۔
3 اکتوبرکو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 228.5 اور قیمت فروخت 230.5 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 60.5 اور قیمت فروخت 61.5 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 62.7 اور قیمت فروخت 63.3، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 255.5 اور قیمت فروخت 258 جب کہ یورو کی قیمت خرید 223.5 اور قیمت فروخت 226.1 روپے رہی۔

شیئر: