Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وِکرم ویدھا کا باکس آفس پر معمولی بزنس، ریتک روشن کی جذباتی ٹویٹ

وکرم ویدھا سے پہلے ریتک روشن کی فلم ’وار‘ ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کے معروف ہیرو ریتک روشن کی نئی فلم ’وکرم ویدھا‘ جہاں ناقدین کو بہت پسند آئی ہے وہیں عوام بھی فلم کی تعریف کر رہے ہیں لیکن فلم باکس آفس پر ویسا کاروبار نہیں کرسکی جس کی سب کو امید تھی۔
فلم وکرم ویدھا میں ریتک روشن اور سیف علی خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی کہانی 2017 میں جنوبی انڈیا کی تامل فلم وکرم ویدھا کا ہندی ریمیک ہے جس کی کہانی ایک پولیس افسر اور ایک شاطر گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ چوہے بلی کا کھیل کھیلتے ہیں۔
وکرم ویدھا باکس آفس پر زیادہ پیسے کمانے میں ابھی تک ناکام رہی ہے اور ویک اینڈ کے اختتام تک فلم نے 36.94 کروڑ روپے کمائے ہیں جس کے بعد ریتک روشن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جذباتی دکھائی دیے۔
ریتک کہتے ہیں کہ ’ویدھا کا سفر شاندار تھا، میں نے اس سے ناکامی کے بعد صبر سیکھا، بے خوف ہوا اور ناقابل معاف بنا، میں اپنے ہدایت کاروں کا ممنون رہوں گا جنھوں نے مجھے یہ موقع دیا۔‘
ٹویٹ کے ساتھ ریتک روشن نے ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی ہے جس میں وہ اپنی کلائی پر بندھے ہوئی کالی ڈوری کو کاٹ رہے ہیں۔
ریتک مزید کہتے ہیں کہ ’مجھے نہیں پتا کہ میں نے یہ کرنا کب شروع کیا، لیکن مجھے لگتا ہے میں نے ہمیشہ تب کاٹا ہے جب مجھے کسی کردار سے ڈر لگا ہے۔‘
’مجھے یاد نہیں میں نے کب کرنا شروع کیا تھا؟ شاید کوئی مل گیا یا کہو نا پیار ہے کے وقت سے، ویدھا کو یہ ڈریس ریہرسل کے وقت ملا ہے، یہ اس وجہ سے کرتا ہوں کہ یہ مجھے اپنے ارادے کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔‘
ریتک نے کہا کہ ’اسے کاٹنے کی رسم ہمیشہ عجیب رہی ہے، میں نے اسے وکرم ویدھا کے بعد کاٹنے کی کوشش کی، پھر ڈبنگ کرنے کے بعد کاٹںے کی کوشش کی، لیکن اس کے بعد میں نے اپنے آپ سے سوال پوچھا کہ میں نے اسے سب کچھ دے دیا؟ اور پھر میں نے اسے کاٹ دیا۔‘
خیال رہے کہ وکرم ویدھا سے پہلے ریتک روشن کی فلم ’وار‘ ریلیز ہوئی تھی جو کہ باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی تھی۔

شیئر: