Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وکرم ویدھا‘ کا ٹیزر ریلیز، ’ریتک کی آنکھوں میں ہوش اُڑا دینے والا پاگل پن ہے‘

 ریتک روشن کو گینگسٹر کے روپ میں دکھایا گیا ہے جبکہ سیف علی خان نے پولیس افسر کا کردار نبھا رہے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی وُڈ کے سپر سٹار ریتک روشن نے اپنی آنے والی فلم ’وکرم ویدھا‘ کے ٹیزر کا اعلان کیا ہے۔
یہ فلم 2017 میں ریلیز والی فلم تامل فلم ’وکرم ویدھا‘ کا ہندی ری میک ہے جس میں ہریتک روشن اور سیف علی خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
فلم کی کہانی ایک پولیس افسر اور ایک گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ چوہے بلی کا کھیل کھیلتے ہیں۔
یوٹیوب پر اپلوڈ ہونے والے اس ٹیزر میں ریتک روشن کو گینگسٹر کے روپ میں دکھایا گیا ہے جبکہ سیف علی خان نے پولیس افسر کا کردار نبھا رہے ہیں۔
’وکرم ویدھا‘ کے ٹیرز میں ہریتک روشن بھرپور ایکشن میں نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے فلم کی سینمیٹوگرافی کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔
تامل زبان میں یہ فلم سنہ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں جس میں آر مادھون نے پولیس افسر اور وجے سیتھوپاتھی نے گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا۔
ریتک روشن اور سیف علی خان کی یہ فلم 30 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
’وکرم ویدھا‘ کے ٹیزر کے بارے میں یوٹیوب صارفین بڑی تعداد میں تبصرے کر رہے ہیں۔
اجے نامی صارف نے کہا کہ ’یہ آدمی ریتک روشن بالکل الگ بنا ہوا ہے، یہ کسی کی جگہ لینے نہیں آیا بلکہ اپنا کردار بنانے آیا ہے۔‘
مسٹر اے ڈی نے کہا کہ ’سیتھوپاتھی نے ویدھا کا کردار جاندار نبھایا تھا لیکن لگ رہا ہے ریتک بھی مایوس نہیں کریں گے، ریتک کے ویدھا کا انتظار ہے۔‘
روہت ڈیویڈی کا کہنا تھا کہ ’میں ریتک کی آںکھوں میں ہوش اُڑا دینے والا پاگل پن دیکھ رہا ہوں، یہ کیسا اچھا اداکار ہے، میں اب سے شاہکار کے لیے تیار ہوں۔‘
سید سعد بلال کہتے ہیں کہ ’میں 100 مرتبہ سے زیادہ دیکھ چکا ہوں صرف اس کے آخر میں بجنے والے بیک گراؤنڈ میوزک کی وجہ سے۔‘

شیئر: