Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جدید آرٹ کے ساتھ 'یادوں کی داستان' نمائش کا آغاز

فنکاروں کو سننے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ فوٹو عرب نیوز
مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ نے پیر کو ریاض میں  'یادوں کی داستان' کے عنوان سے ایک نئی نمائش کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس نمائش میں 12 سعودی اور بین الاقوامی فنکاروں کے کام کی نمائش کی گئی ہے جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے متبادل داستانوں کو تلاش کرتے ہوئے گزرے زمانے کی  یادداشتوں  کی عکاسی کرتے ہیں۔
مارنی بینی اور مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ کی اسسٹنٹ کیوریٹر عالیہ احمد السعود کی طرف سے پیش کردہ نمائش پرنس فیصل بن فہد آرٹ گیلری میں 15 جنوری تک جاری رہے گی۔
منتظمین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس نمائش میں وقت اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے منفرد عکاسی کی گئی ہے۔
ہم میں سے ہر ایک کے اندر ماضی ، حال اور مستقبل کے بدلتے ہوئے منظر موجود ہیں، ہمارا ماضی انفرادی زندگی کے ساتھ  خود کو نئے سرے سے تشکیل دیتا ہے۔
وقت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمارے نہ ختم ہونے والے رشتے جڑے ہوئے ہیں جو ہمیں سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں۔

نمائش میں جدید دوراور ٹیکنالوجی کے ساتھ منفرد عکاسی کی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس نمائش میں ناظرین کو بڑھتی ہوئی تکنیکی اور ڈیجیٹلائزیشن کی دنیا کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تکنیک کو بڑی اہمیت دی گئی ہے۔
کئی دنوں تک جاری رہنے والی اس نمائش میں متعدد ورکشاپس ہوں گی جس میں یہاں موجود آرٹسٹ اور فنکاروں کے ساتھ بات چیت اورنمائش میں حصہ لینے والے فنکاروں کو سننے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
 

شیئر: