Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے چار شہری گرفتار

’مذکورہ افراد کے قبضے سے 3 لاکھ 98 ہزار ریال کے جعلی نوٹ ضبط ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ مارکیٹ میں پھیلانے والے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد کے قبضے سے 3 لاکھ 98 ہزار ریال کے جعلی نوٹ ضبط ہوئے ہیں۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ گروہ نے ریاض میں دو اپارٹمنٹ کرائے پر لے رکھے تھے جنہیں وہ اپنے جرائم کا اڈہ بنا رکھا رکھا تھا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتاری کے وقت ان کے زیر استعمال گاڑی ضبط کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ چوری کی ہے‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: