Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کا دورہ امریکہ: جنرل باجوہ کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات

دورہ امریکہ کے دوران آرمی چیف کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کے وزیر دفاع ڈیوڈ لائیڈ جے آسٹن نے کہا ہے کہ ’پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان امریکہ تعلقات کے 75 سال کی تکمیل پر ملاقات ہوئی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میں طویل مدتی دفاعی شراکت داری سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیر غور آئے۔‘
بدھ کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ’پاکستان اور امریکہ رواں برس باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔‘
ڈیوڈ لائیڈ جے آسٹن کا کہنا تھا کہ ’آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کے 75 برس کی تکمیل پر ملاقات ہوئی۔‘
’آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مہمان نوازی ایک اعزاز ہے۔ پینٹاگون میں ہونے والی ملاقات میں طویل مدتی دفاعی شراکت دار ی پر بھی بات چیت ہوئی۔‘
واضح رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کی امریکہ حکومت کی اعلٰی شخصیات اور  فوجی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

شیئر: