Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ کے ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ، 25 بچوں سمیت 34 ہلاک

پولیس نے حملہ آور کے بارے میں معلومات جاری کی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
تھائی لینڈ کے ایک ڈے کیئر سینٹر پر ایک مسلح شخص نے حملہ کر کے کم از کم 34 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو ملک کے جنوب مشرقی صوبے کے شہر نانگ بوا لام فو کے ایک ڈیر کیئر سینٹر میں مسلح شخص بندوق اور چاقو سمیت داخل ہوا اور وہاں موجود فائرنگ شروع کی۔
 پولیس سربراہ کرنل جکاپٹ وجیتریتھیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 34 افراد میں 23 بچے ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ مسلح شخص نے اپنے خاندان پر بھی فائرنگ کی جس کے بعد خود کو بھی گولی ماری۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سابق پولیس اہلکار تھا۔
روئٹرز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور نے سب سے پہلے عملے کے چار ارکان کو نشانہ بنایا جن میں ایک حاملہ ٹیچر بھی شامل تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’شروع میں لوگوں کو ایسا لگا کہ جیسے آتش بازی ہو رہی ہے۔‘
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچوں کی لاشوں کو چادریں ڈال کر ڈھانپا گیا ہے اور ہر طرف خون نظر آ رہا ہے۔
قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور فرار ہو گیا ہے اور اس کو تلاش کیا جا رہا ہے تاہم بعدازاں اطلاع سامنے آئی کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی ہے۔
تھائی لینڈ ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں عوامی سطح پر اسلحہ رکھنے کی شرح کافی زیادہ ہے تاہم بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات بہت کم ہیں۔
سال 2020 میں ایک فوجی نے اراضی کے معاملے پر اشتعال میں آ کر 29 افراد کو ہلاک اور 57 کو زخمی کر دیا تھا۔

شیئر: