Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں الیکٹریکل کاریں بنانے والی پہلی فیکٹری کا افتتاح 

ابتدائی طورپرفیکٹری میں سالانہ 10 ہزار گاڑیاں تیار کی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے ام جلوری ہولڈنگ گروپ نے دبئی انڈسٹریل  سٹی میں الیکٹریکل کاریں تیار کرنے والی الدمانی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔ یہ متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی فیکٹری ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق الدمانی فیکٹری میں گاڑیاں اسمبل ہوں گی۔ سالانہ 10 ہزار گاڑیاں تک تیار کی جائیں گی۔ فیکٹری کا رقبہ  45 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ 
متحدہ عرب امارات میں کاربن کے اخراج میں کمی اور گرین ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نذریہ فیکٹری قائم کی گئی ہے۔  
ٹیکوم گروپ کے ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین سعود ابو الشوارب نے بتایا کہ فیکٹری کا قیام کم کاربن والی توانائی کے حوالے سے ٹرانسپورٹ کی دنیا میں ایک اور بڑی کامیابی ہے۔  

دوبرس کے اندر فیکٹری کو مزید وسعت دیتے ہوئے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

انہوں نے کہاکہ ام جلوری فیکٹری کا افتتاح اس بات کی علامت ہے کہ ہم اپنے یہاں صنعت کا معیار مسلسل بلند کررہے ہیں اور ہماری مستقل کوشش یہ  ہے کہ  متحدہ عرب امارات میں مختلف قسم کی صنعتوں کو فروغ دیا جائے۔ 
ام جلوری ہولڈنگ کی مجلس انتظامیہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر ماجدہ العزعزی نے کہا کہ الدمانی کار فیکٹری خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی ہے ۔
ابتدائی طور یہ عارضی فیکٹری ہوگی جلد ہی اس کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا۔ دو برس کے اندر اس سالانہ پیداواری استعداد 55 ہزار گاڑیوں تک پہنچ جائےگی۔ یہ فیکٹری  10 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر قائم کی جائے گی۔

شیئر: