Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ سے آئندہ سال 118 ملین افراد سفر کرسکیں گے 

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 30 ستمبر 1960 کو کیا گیا تھا( فوٹو امارات الیوم)
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آئندہ سال 2023 تک 118 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے لگے گا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 30 ستمبر 1960 کو ہوا تھا۔ مڈل ایسٹ ایئرلائنز کے طیارے نے پہلی اڑان بھری تھی۔
اس موقع پر تین ہزار افراد گاڑیوں اور بسوں سے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ گھوڑوں اور اونٹوں  پر بھی لوگ افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ 
 62 برس بعد دبئی ایئرپورٹ نے پوری دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنالی ہے۔ 2018 میں ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی۔
دبئی نے ایک چھوٹے سے ایئرپورٹ سے اپنی ترقی کا سفر شروع کیا تھا اور چندعشروں کے دوران سیاحت، تجارت، فنڈنگ اور ہوابازی کے حوالے سے اب پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔ 
 1960 میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد تین لاکھ 15 ہزار تھی جبکہ 1970 میں مسافروں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی تھی۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ 1997 میں تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے ایئرپورٹس کے کلب میں شامل ہوا۔ دنیا کے دس تیز رفتار ترقی کرنے والے ایئرپورٹس میں چھٹے نمبر پر تھا۔ ایئرپورٹ نے 14 فیصد شرح نمو ریکارڈ کرائی تھی جو ایشیا اور یورپی ممالک کے بڑے ائیر پورٹس کی شرح نمو سے زیادہ تھی۔ 
 2014 میں دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں 70.4 ملین مسافروں کے ساتھ سرفہرست رہا۔

دبئی ایئرپورٹ سے اس وقت سالانہ 90 ملین افراد سفر کررہے ہیں (فائل فوٹو وام)

دبئی ایئرپورٹ سے اس وقت سالانہ 90 ملین افراد سفر کررہے ہیں۔ 223 تک 118 ملین سے زیادہ افراد کو سفری سہولت حاصل ہوگی۔ 
دبئی ایئرپورٹ دنیا کے بڑے ایئرکارگو سینٹرز میں سےبھی ایک ہے۔ 1970 سے  ستمبر 2020 تک 40.8 ملین ٹن سے زیادہ سامان کی ترسیل کرچکا ہے۔
ایمریٹس نے 25 اکتوبر 1985 کو صرف دو طیاروں سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا۔ ابتدا میں بوئنگ 737 اور ایئر بس بی فور300 کرایے پر حاصل کرکے کراچی کے لیے پروازیں شروع کی تھیں۔ 

شیئر: