Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی کاسمیٹکس کا کاروبار، مقامی شہری اور غیرملکی پر جرمانہ

وزارت تجارت نے عدالتی فیصلہ ذرائع ابلاغ میں مشتہرکرایا ہے( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب کی عدالت نے الرس کمشنری میں جعلی کاسمیٹک کا کاروبار کرنے پر مقامی شہری اور مصری پر جرمانہ اور ضبط شدہ جعلی میک اپ سامان تلف کرنے کا حکم دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عدالت نے ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہوجانے پر عدالتی فیصلہ دو مقامی اخبارات میں خود ان کے خرچ پر شائع کرانے کا حکم بھی دیا۔ 
سعودی وزارت تجارت نے القصیم اپیل کورٹ کا فیصلہ آنے پراسے ذرائع ابلاغ میں مشتہر کرایا ہے۔
قانون تجارت کے مطابق سامان تجارت میں جعل سازی ثابت ہونے پر تین برس تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔
دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں اور کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے تاہم ہر صورت میں تشہیر کی سزا ضروری ہے۔

شیئر: