Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریول ایڈوائزری، ’امریکی شہری پاکستان کے سفر کے فیصلے پر نظرثانی کریں‘

امریکی شہریوں کو خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سفر سے منع کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر وہ پاکستان کا سفر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو اپنے فیصلے پر نظرثانی کر لیں۔
اتوار کو جاری کی گئی ایک ٹریول ایڈوائزری میں امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو بتایا ہے کہ یہ ہدایات انہیں ’دہشتگردی اور فرقہ وارانہ تشدد‘ کے خدشات کے پیش نظر جاری کی جا رہی ہیں۔
ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اس سے ملحقہ قبائلی اضلاع کی طرف سفر کرنے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ’امریکی حکومت کے پاس پاکستان میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں امریکی شہریوں کی مدد کرنے کی صلاحیتیں محدود ہیں۔‘
ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ’پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل امریکی شہریوں کو کسی بھی قسم کی قونصلر سروس نہیں دے رہا۔‘
 

شیئر: