Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی جانب سے تھائی لینڈ میں فائرنگ سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت 

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد نے تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں( فوٹو اے پی)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تھائی لینڈ میں فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر تھائی لینڈ کے شاہ اور وزیراعظم سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے تھائی لینڈ کے رہنما، عوام اور ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں سے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی تعزیتی پیغام میں تھائی لینڈ کے رہنماؤں اور ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں سے دلی رنج و ملال اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو تھائی لینڈ کے ایک ڈے کیئر سینٹر پر ایک مسلح شخص نے حملہ کر کے کم از کم 34 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس سربراہ کرنل جکاپٹ وجیتریتھیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 34 افراد میں 23 بچے ہیں۔

شیئر: