Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفالت کی تبدیلی کے لیے کارکن کی مملکت میں موجودگی ضروری ہے؟

اقامہ کی تجدید اورخروج وعودہ کی مدت میں توسیع کی سہولت دی گئی ہے ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں رہائشی قانون کے تحت اقامہ ہونا لازمی ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے قانون کے مطابق مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے سپانسرز کے ذمے کارکنوں کی دستاویزات مکمل رکھنے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
اس میں کارکنوں کا اقامہ، سالانہ میڈیکل انشورنس، خروج وعودہ یا فائنل ایگزٹ ویزے کا اجرا ودیگر امور کی انجام دہی شامل ہے۔
 جوازات کے ٹوئٹر ایک شخص نے استفسار کیا ہےکہ ‘ بیرون مملکت خروج وعودہ پرگیا ہوا ہوں، کام کی وجہ سے فوری طورپرواپسی مشکل ہے۔ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ آن لائن سسٹم ہونے کے بعد کیا یہ ممکن ہے کہ مملکت سے باہررہتے ہوئے کفالت تبدیل کرالوں کیونکہ کمپنی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مستقل بنیادوں پربند کی جارہی ہے۔کمپنی کی کمرشل رجسٹریشن ‘سی آر’ بھی چند ماہ بعد معطل ہوجائے گی، اس حوالے سے معلومات درکار ہیں’؟  
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ اقامہ ہولڈر کارکن کی سپانسر شپ تبدیلی کے لیے لازمی ہے کہ کارکن مملکت میں ہی موجود ہو‘۔  
بیرون مملکت ہوتے ہوئے صرف اقامہ کی تجدید اورخروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ کفالت کی تبدیلی کے لیے کارکن کا مملکت میں موجود ہونا ضروری ہے۔  
واضح رہے قانون کے مطابق کفالت کی تبدیلی کے وقت کارکن کا مملکت میں موجود ہونا ضروری ہے۔ کفالت یعنی سپانسرشپ کی تبدیلی کے وقت ملازمت کا معاہدہ کیا جاتا ہے جبکہ حقوق و واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے بھی اہم معاملات ہوتے ہیں جس کے لیے یہ ممکن نہیں ہوتا کہ کارکن بیرون ملک ہواورکفالت تبدیلی کی درخواست دی جاسکے۔  
 گھریلوکارکن کے نئے پاسپورٹ کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ‘ فیملی ڈرائیور اورخادمہ کے نئے پاسپورٹ کی انٹری جوازات کے سسٹم میں کرانی ہے کیا سپانسر کے ابشر اکاونٹ سے کی جاسکتی ہے یا یہ سہولت صرف کمرشل کارکنوں کے لیے ہی ہے؟’  

پی ڈی ایف فائل ابشر پرموجود تواصل سروس کے ذریعے اپ لوڈ کی جائے(فائل فوٹو ایس پی اے)

سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ ابشر پلیٹ فارم پر اس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ گھریلو کارکن کے نئے پاسپورٹ اورپرانے پاسپورٹ اوراقامے اسکین کرکے ان کی ایک ہی پی ڈی ایف فائل بنائی جائے‘۔  
پی ڈی ایف فائل کو ابشر پرموجود تواصل سروس کے ذریعے اپ لوڈ کی جائے۔ سکین شدہ فائل کا سائز 3 ایم بی کی ہونی چاہیے۔  
خیال رہے بعض افراد غلطی سے دستاویزات کو جدا جدا اپ لوڈ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی درخواست مسترد ہوجاتی ہے۔ پی ڈی ایف کی ایک ہی فائل میں تینوں دستاویزات منسلک کی جائیں۔  
تواصل پردرخواست اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ہی موبائل پرمیسج موصول ہوجاتا ہے جس میں درخواست کی وصولی ظاہرکی گئی ہوتی ہے۔ اگردرخواست درست طورپراپ لوڈ کی گئی ہوتی ہے تو 3 سے 5 ورکنگ ڈیز میں کام ہوجاتا ہے۔  
درخواست مسترد ہونے کی صورت میں بھی ابشرپراعتراض پیش کردیا جاتا ہے۔ اعتراض ہونے کی صورت میں درخواست گزار کو چاہئے کہ وہ اپنے قریبی جوازات کے دفتر سے وقت حاصل کرے جس کے بعد ابشر پرآنے والے اعتراض کو پرنٹ کرے اور جوازات کے دفتر میں کارکن کے نئے اورپرانے پاسپورٹ کے ساتھ رجوع کیاجائے جہاں مقررہ فارم کے ساتھ جوازات کے اہلکار کومعاملہ پیش کیاجائے۔

شیئر: