Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی رنگا رنگ تقریب، فلمی ستاروں اور سیاستدانوں کی شرکت

فواد خان فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا پریمیئر بدھ کو لاہور میں منعقد ہوا جس میں اداکارہ ماہرہ خان اور  فواد خان سمیت فلمی ستاروں نے شرکت کی۔
فلم کے پریمیئر میں نوری نت کا کردار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔
شوبز شخصیات کے علاوہ سیاسی شخصیات نے بھی پریمیئر میں شرکت کی۔ مسلم لیگ ق کے مونس الہی، مسلم لیگ ن کے رانا مشہود، مسلم لیگ ق کی آمنہ الفت کے علاوہ کرکٹر احمد شہزاد اور ڈاکٹر جاوید اکرم اور شہلا جاوید اکرم بھی پریمیئر میں شریک ہوئے۔
فلم کے پریمیئر سے پہلے ریڈ کارپٹ پر تمام سیلیبرٹیز نے حاضری دی اور میڈیا سے بات چیت کی۔
گوہر رشید کا کردار 1975 میں بنی فلم ’وحشی جٹ‘ سے لیا گیا ہے۔
گوہر رشید نے ماکھانت کا کردار خوب نبھایا ہے ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری کافی زبردست ہے۔ دوسری طرف ہم نوری نت کے کردار میں حمزہ علی عباسی کو دیکھیں تو انہوں نے نوری نت کے کردار کے ساتھ خوب انصاف کیا ہے۔ ان کے زیادہ تر ڈائیلاگ مصطفیٰ قریشی کی فلم مولا جٹ سے ہی لیے گئے ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے بہت ہی جاندار طریقے سے اپنا کردار نہ صرف نبھایا ہے بلکہ ڈائیلاگز بولنے پر کافی محنت کی ہے۔
حمائمہ ملک دارو نتنی کے کردار میں خوب جچی ہیں انہوں نے وہی انداز اپنایا ہے جو نتوں کی بیٹی کا ہو سکتا ہے۔ وہ اپنے کام میں کافی پرفیکٹ نظر آئی ہیں۔ صبا پرویز کے بیٹے فارس شفیع نے سپورٹنگ کردار ادا کیا ہے اور خوب داد سمیٹی ہے۔ 

فلم میں گوہر رشید نے ماکھانت کا کردار ادا کیا ہے۔ (فوٹو: انسٹاگرام)

اس فلم کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ برائی جتنی بھی بڑھ جائے لیکن اس کے خاتمے کے لیے قدرت نے کوئی نہ کوئی کردار رکھا ہوتا ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی بہت بڑے بجٹ کے ساتھ بننے والی فلم ہے۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ پرانی مولا جٹ سے خاصی مختلف ہے کردار وہی ہیں لیکن کہانی مختلف ہے۔ فلم کا اختتام مولا جٹ کے اس ڈائیلاگ پر ہوتا ہے ’مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نئیں مردا‘۔

شیئر: