Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں نیلامی جاری، 10 لاکھ ریال سے زائد کے باز فروخت

سب سے زیادہ فروخت ہونے والے باز کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار ریال ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب میں فیلکن کلب کے زیر انتظام بازوں کی نیلامی کے تیسرے ایڈیشن میں تین پرندوں کی فروخت کے بعد کل کمائی دو لاکھ 66 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع ملحم شہر میں قائم فیلکن کلب کے ہیڈکوارٹر میں نیلامی جاری ہے جو 15 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔
نیلامی کے ساتویں دن کا آغاز طلال عبدا للہ الدوسری کے عقاب کی 27 ہزار سعودی ریال میں فروخت سے ہوا۔ جبکہ نصر حامدان الحیرجی اور سعد سلال البتھالی کا عقاب ایک لاکھ 28 ہزار سعودی ریال میں فروخت ہوا ہے۔
نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے والا تیسرہ عقاب فاحد عید الراشدی کا ہے جو ایک لاکھ 81 ہزار سعودی ریال میں خریدا گیا۔
فیلکن کلب کی پورے ملک میں موجود ٹیموں کی وجہ سے عقاب کے شوقین افراد کو متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
نیلامی کے دوران فیلکن کلب ان پرندوں کی نقل و حمل اور انہیں رکھنے کی بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔
عقابوں کی نیلامی فیلکن کلب کے سوشل میڈیا چینلز پر لائیو دکھائی جاتی ہے۔
کسی بھی عقاب کی فروخت کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد متعلقہ عقاب کے پاؤں میں الیکٹرانک بینڈ پہنایا جاتا ہے تاکہ اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی فروخت کی سرکاری دستاویزات مکمل کر کے نئے مالک کے حوالے کر دی جاتی ہیں۔

شیئر: