Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متنازع ٹویٹ، عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایف آئی اے نے عدالت سے مزید تین دن کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ (فائل فوٹو)
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
پیر کو عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو مزید جسمانی ریمانڈ دینے پر ایف آئی اے کی استدعا مسترد کی۔
ایف آئی اے نے عدالت سے مزید تین دن کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔
گزشتہ ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے اعظم سواتی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
عدالت پیشی کے وقت سینیٹر اعظم سواتی نے کہا تھا کہ ان کو ایک ٹویٹ کرنے اور ایک نام لینے پر گرفتار کیا گیا۔

شیئر: