بالی وُڈ کے نامور پلے بیک سنگر کمار سانو آج بروز جمعرات اپنی 65 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
سنہ 1990 کی دہائی سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے کمار سانو 1957 میں انڈیا کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے۔
کمار سانو نے اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز 1986 میں ایک بنگالی فلم ’ تین کانیا‘ سے بطور پلے بیک سنگر کیا تھا لیکن انہیں بالی وُڈ میں گانے کا موقع 1987 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آندھیاں‘ سے ملا۔
مزید پڑھیں
-
کرکٹ کے بعد انڈین اوپنر شیکھر دھون کی بالی وُڈ فلم میں انٹریNode ID: 708576
-
رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیںNode ID: 708796
کمار سانو اس کے بعد ہندی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگاتے رہے لیکن 1991 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’عاشقی‘ نے کمار سانو کو سپرسٹار بنا دیا جس کے بعد کمار سانو نے پیچھے مُڑ کر نہ دیکھا۔
فلم عاشقی کے بعد کمار سانو کو پہلا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں مزید چار فلم فیئر ایوارڈز لگاتار 1992، 1993، 1994 اور 1995 میں ملے۔
میوزک کی سٹریمنگ ایپ جیو ساون کے مطابق کمار سانو 22 زبانوں میں 18 ہزار سے زائد گانے گا چکے ہیں جبکہ ان کے پاس 1993 میں ایک دن میں 28 گانوں کی ریکارڈنگ کا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ کمار سانو کے سدا بہار سپرہٹ گانے کون سے ہیں؟
5: چُرا کے دل میرا گوریا چلی
سنہ 1994 میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ کا گانا چُرا کے دل میرا کمار سانو کا سدا بہار گانا ہے جس کا سحر مداحوں پر ابھی تک برقرار ہے اور اسی وجہ سے 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ہنگامہ 2 میں اس گانے کا ریمیک بھی شامل کیا گیا تھا۔
4: نہیں یہ ہو نہیں سکتا
سنہ 1995 میں بوبی دیول اور ٹوئنکل کھنہ کی ریلیز ہونے والی فلم ’برسات‘ کا یہ گانا اپنے وقت کا سپرہٹ گانا تھا جس نے چارٹ بسٹر پر خوب راج کیا۔
3: اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا
اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا 90 کی دہائی کا وہ گیت ہے جس میں کمار سانو کی خوب صورت آواز اور جاوید اختر کی دلکش شاعری شامل ہے۔
یہ گانا 1994 میں انیل کپور اور منیشا کوئرالہ کی فلم ’1942 اے لو سٹوری‘ کا بلاک بسٹر گانا تھا جس کی وجہ سے کمار سانو کو 1995 میں فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔
2: تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم
سنہ 1995 میں شاہ رخ خان اور کاجول کی ریلیز ہونے والی آل ٹائم بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے اس گانے نے فلم کے ساتھ مل انڈین سنیما کی تاریخ ہی بدل ڈالی۔
آج 27 سال بعد بھی جہاں دنیا بھر کے فلم بینوں کو دل والے دلہنیا لے جائیں گے یاد ہے، وہیں یہ گانا بھی اپنے ریلیز کے دن کی طرح تروتازہ ہے۔
1: اک صنم چاہیے عاشقی کے لیے
سنہ 1991 میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم ’عاشقی‘ وہ فلم تھی جس کے باعث کمار سانو کی پوری دنیا میں پہچان بن گئی۔
’سانسوں کی ضرورت ہے جیسے، زندگی کے لیے، بس اک صنم چاہیے، عاشقی کے لیے‘ یہ وہ شاعری ہے جسے گا کر کمار سانو نے اپنا نام عظیم پلے بیک سنگرز کی فہرست میں ہمیشہ کے لیے شامل کرلیا تھا۔
آج 31 سال بعد بھی فلم عاشقی کا ذکر اس گانے کے بغیر نامکمل ہے۔
کمار سانو کی 65 ویں سالگرہ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ‘ کی جانب سے کمار سانو کو برتھ ڈے وِش کی گئی ہے۔
Wishing #KumarSanu a very happy birthday!#HappyBirthdayKumarSanu #RedChilliesEntertainment pic.twitter.com/DlcrJQsv9I
— Red Chillies Entertainment (@RedChilliesEnt) October 20, 2022
دھرما پروڈکشن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’اس عظیم آواز کے نام جس کے باعث ابھی بھی دل گاتے ہیں، کمار سانو کو سالگرہ مبارک ہو۔‘
To the legendary voice that continues to make hearts sing!
Wishing #KumarSanu a very happy birthday!#HappyBirthdayKumarSanu pic.twitter.com/6Su6YX8O9t— Dharma Productions (@DharmaMovies) October 20, 2022