Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’صرف نااہلی نہیں، گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ’چوری کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نااہل ہوئے۔‘
جمعے کو توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے قومی خزانے کو لوٹا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اس کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا ہوا پیسہ واپس لینا چاہیے۔‘
حکومتی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے کا احترام کریں اور انتشار سے گریز کریں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کی رہنما شیری رحمان نے ٹویٹ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ ’یہ مکافات عمل ہے۔ عمران خان نے غلط بیانی کی ہے اور ان کو سزا مل گئی۔‘

شیئر: