Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنقید کی زد میں رہنے والے افتخار احمد کو ’سب نے اپنا چاچا بنا لیا‘

افتخار احمد نے 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی بیٹنگ انڈیا کے خلاف میلبرن میں کھیلنے جانے والے میچ میں شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور پاکستان کے دونوں بیٹرز صرف 15 رنز کے سکور پر واپس لوٹ گئے تھے۔
ایسے میں افتخار احمد کریز پر آئے اور جو پچھلے کچھ مہینوں سے آؤٹ آف فارم تھے اور کرکٹ شائقین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں تھے۔
اس وقت ایسا لگ رہا تھا جیسے پاکستان بمشکل 120 یا 130 رنز ہی بناسکے گا لیکن پھر افتخار احمد نے جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی اننگز کا حلیہ ہی بدل دیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤند کی بڑی باؤنڈریز بھی افتخار احمد کو نہ روک پائیں اور انہوں نے اپنی 34 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز میں چار چھکے لگائے۔
افتخار احمد جو کچھ ہفتے پہلے تک سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں تھے اب اسی سوشل میڈیا پر ہیرو بن گئے ہیں۔
شاہزیب ملک نامی صارف نے پاکستانی بیٹر کی تصویر لگائی اور لکھا ’ہم نے چھکے ورلڈ کپ کے لیے بچا کر رکھے ہوئے تھے۔‘

وجاہت کاظمی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’جب افتخار احمد نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کی باؤنڈریز بڑی نہیں ہیں تو وہ جھوٹ نہیں بول رہے تھے۔‘

کھیلوں پر رپورٹنگ کرنے والے صحافی فیضان لاکھانی نے لکھا کہ افتخار احمد آسٹریلیا میں ایک ٹی20 اننگز میں چار چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

سوشل میڈیا پر افتخار احمد کو چاچا بھی کہا جاتا ہے اور ٹوئٹر پر اس وقت لفظ چاچا بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔
فضل عباس نے لکھا ’میرے خیال میں آسٹریلیا چاچا افتخار کا ہوم گراؤنڈ ہے۔‘

عمر سیف نے افتخار احمد پر طنز کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’پہلے چاچا، چاچا کہتے تھے۔ اب سب نے اپنا چاچا بنالیا ہے۔ دو چھکوں کی مار ہے یہ قوم۔‘

پاکستان نے جیت کے لیے انڈیا کو 160 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

شیئر: