Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزدور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، حسن وزیر

لیبر ڈے کی مناسبت سے ناظم الامور کی اردو نیوز سے گفتگو
 
ریاض (ذکاءاللہ محسن) مزدور ملکی ترقی میں سب سے اہم اور نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارسفارتخانہ پاکستان ریاض کے ناظم الامور حسن وزیر نے لیبرڈے کی مناسبت سے کیا۔ اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں مزدوروں نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے۔ بڑے بڑے تعمیراتی شاہکار مزدور کے پسینے کے مرہون منت ہیں۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی مزدور کی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے۔ دنیا بھر میں موجود تمام شعبہ ہائے زندگی مزدور کی مشقت اور اس کی محنت کے بل بوتے پر چل رہے ہیں۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی مزدور پاکستان کا فخر ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی مزدور اپنے اہل خانہ سے دور محنت مزدوری کرکے اپنے مستقبل کو سنوار رہے ہیں ۔ان کو چاہئے کہ وہ کام کے دوران حفاظتی تدابیر کو لازمی ملحوظ خاطر رکھیں کیونکہ ان کے ساتھ ان کا خاندان منسلک ہے اور ان کی زندگی بہت قیمتی ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: