Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی شوہر اور اولاد کا نقلِ کفالہ سعودی بیوی کے نام ممکن؟

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ نقل کفالہ شوہر کا بھی ہوسکتا ہے اور بچوں کا بھی(فوٹو العربیہ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ’ مقیم غیرملکی شوہر مقررہ شرط پوری کرنے پر اولاد سمیت نقل کفالہ بیوی کے نام کرا سکتا ہے۔‘ 
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر پر دریافت کیا گیا تھا کہ ’کیا مقیم غیرملکی شوہر اور اس کی اولاد پرائیویٹ سیکٹر کی دفتری اسامی پر کام کرنے والی بیوی کے نام نقل کفالہ کرا سکتے ہیں۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ’شوہر اوراس کی اولاد ایسی مقیم خاتون کے نام نقل کفالہ کرا سکتے ہیں۔ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ مملکت میں مقیم غیرملکی کا ریکارڈ خلاف ورزیوں اور اعتراضات سے پاک ہو۔‘
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’نقل کفالہ شوہر کا بھی ہوسکتا ہے اور بچوں کا بھی۔‘ 

شیئر: