Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلز، مارکیٹنگ، برانڈنگ اور پبلک ریلیشنگ میں ماہر نجلا العتیبی

جنرل اتھارٹی فار سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز میں بھی مشیر ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر
تجربہ کار بزنس ایڈوائزر نجلا العتیبی فوڈ اینڈ گروسری ڈلیوری ایپ ہنگر سٹیشن میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی حکمت عملی تیار کرنے اور اہم سٹیک ہولڈر مواصلات کی نگرانی کرنے کے علاوہ معروف فوڈ ایپ کے لیے ایگزیکٹو کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔
مارکیٹ ریسرچ اینڈ مینجمنٹ کے ساتھ گفت و شنید، حکمت عملی، سیلز، پروڈکٹ ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ، برانڈنگ اور پبلک ریلیشنگ  کی ماہرنجلا العتیبی نے شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی سے آرٹس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
اس کے بعد نجلا امریکی ریاست فلوریڈا میں لیون یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری کے لیے چلی گئیں۔
ان کے پاس چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائزز اور کمپنیوں کی پرموشن اور مارکیٹنگ کے سرٹیفکیٹس بھی ہیں۔
نجلا العتیبی نے بزنس ڈویلپمنٹ منیجر کے طور پر بھی کام کیا ہے جس میں اب ان کے پاس مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن میں 10 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔
موثر پبلک ریلیشنگ، مارکیٹنگ، برانڈنگ اور کمیونیکیشن کے ذریعے نجلا العتیبی کی مہارت مختلف تنظیموں کو اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد کر رہی ہے۔

ان کے پاس مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن میں 10 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

وہ ہیلتھ فوڈ سیکٹر میں تین برانڈز کی بانی بھی ہیں اورصرف 10 مہینوں میں انہوں نے دو افراد پر مشتمل ہیلتھ فوڈ پروجیکٹ کو ایک کامیاب کاروبار میں تبدیل کر دیا۔
نجلا العتیبی جنرل اتھارٹی فار سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز میں بھی مشیر کے طور پر کام کر رہی ہیں اور ریاض چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پائیدار ترقی، تجارت اور خوراک کی فراہمی کمیٹی کی رکن ہیں۔
العتیبی نے سعودی نوجوانوں کو صحت مند طرز زندگی کے حصول میں مدد کرنے اور تمام پہلوؤں کو لے کر ایک صحت مند معاشرہ بنانے کے لیے اپنا مشن جاری رکھا ہوا ہے۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: