Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 31 اکتوبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 150000 روپے رہی۔
دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
پیر کو 24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 1544 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 128600 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت چار ڈالر کم ہوکر 1640 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت کسی اضافے کے بغیر سابقہ سطح پر برقرار رہی ہے۔

شیئر: