Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین نژاد چلی کی گلوکارہ الیانا ریاض میں پرفارم کریں گی

فلسطین نژاد گلوکارہ کی موسیقی میں عربی اور مغربی دھنوں کا امتزاج ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
فلسطین نژاد  چلی کی گلوکارہ  الیانا ریاض میں ہونے والے میوزک فیسٹیول 'ساؤنڈ سٹارم' میں پرفارم کرنے اور  ایم ڈی ایل بیسٹ کے میوزک شو میں مہمان کے طور پر پہلی بار سعودی عرب آنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں ساؤنڈ سٹارم یکم تا 3 دسمبر اور ایکس پی میوزک فیوچرز 28-30 نومبر تک منعقد کئے جائیں گے۔

موسیقی کے شعبے میں ابھی بہت کچھ سیکھنا اور بہت آگے جانا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

لاس اینجلس کا میوزک گروپ بھی اس پروگرام میں اپنے پیشہ ورانہ گلوکاروں کے ساتھ ریاض میں ہونے والے میوزک فیسٹیول کے ایک سیشن کی میزبانی کرے گا۔
20 سالہ گلوکارہ نے  بتایا  ہے کہ میں ریاض میں ایکس پی میوزک فیوچرز میں حصہ لینے پر  بہت خوش ہوں اور یہ دیکھنے کے لیے بے چین ہوں کہ XP ٹیم اور ایم ڈی ایل بیسٹ  سعودی عرب میں موسیقی کے لیے کیا اقدام کر رہے ہیں۔
فلسطین نژاد  گلوکارہ  نے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنا پہلا البم ریلیز کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہیں۔

ریاض میں ساؤنڈسٹارم اور ایکس پی میوزک پروگرام منعقد ہوں گے۔ فوٹو انسٹاگرام

اپنے نئے البم پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں سٹوڈیو میں ریکارڈنگ کے دوران نئے طریقے آزمانے کی کوشش کروں گی جس میں فیشن اور سٹائل شامل ہو گا۔
گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ  ابھرتی ہوئی آرٹسٹ کے طور پر میری البم میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ بطور فنکار بھی بہت کچھ  سیکھنے کا تجربہ حاصل ہوا ہے۔
فلسطین نژاد گلوکارہ کی موسیقی عربی اور مغربی دھنوں کا امتزاج ہے، جسے وہ  اپنی کثیر القومی پرورش سےجوڑتی ہیں۔
گلوکارہ نے بتایا ہے کہ میں نے ہمیشہ محنت کرنے کے ساتھ ساتھ  اپنے شعبے میں ترقی کے لیے بہتر سے بہتر تربیت حاصل کرنے کے لیے مسلسل تلاش میں یقین رکھا ہے۔

لبنان نژاد گلوکار مساری کے ساتھ کام  نے کیریئر پر مثبت اثر ڈالا۔ فوٹو انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ میرے پاس ہر پروجیکٹ کے لیے ایک منفرد  ذریعہ ہے اور مجھے اس شعبے میں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور بہت آگے جانا ہے، میں  ہمیشہ اپنی دھن کو بہتر بنانے پر کام کرتی ہوں اور میری موسیقی کے پیچھےایک مقصد ہے۔
الیانا  نے بتایا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ موسیقی میں انٹرنیشنل آرٹسٹ کینیڈا کے لبنان نژاد گلوکار مساری کے ساتھ کام کیا ہے جس نے میرے کیریئر اور موسیقی کے انداز پر بہت زیادہ مثبت اثر ڈالا ہے۔
 

شیئر: