Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ ردی کا ٹکڑا ہے،مریم نواز

  لاہور...وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز ردی کا ٹکڑا ہے، جسے باقی دنیا میں ختم کردیا گیا۔ ٹویٹر پر بیان میںانہوں نے کہا کہ پانا مہ فیصلے پر انحصار کرنے اور نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کی خواہش رکھنے والوں کو خاک چاٹنا پڑے گی۔انہوںنے کہا کہ پانا مہ پیپرز کرپشن کے حوالے سے نہیں تھے۔ اسے دینے والوں نے بھی اس کا دعویٰ نہیں کیا ۔ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدترین کارکردگی کے باعث پانا مہ معاملے کو اپنی مدد یا جگہ بنانے کے لئے پیش کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔عوام اب سمجھ چکے ہیں لیکن آپ نہیں سمجھے۔

 

شیئر: