Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی سرپرستی میں گرین مشرق وسطی انیشیٹیو کانفرنس کا آغاز

’شرم الشیخ میں کانفرنس کا انعقاد مصری صدر عبد الفتاح السیسی کی شراکت داری سے ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں گرین مشرق وسطی انیشیٹو کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کانفرنس کے انعقاد میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی شراکت دار ہیں۔
اس سے قبل ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کی سرپرستی میں گرین مشرق وسطی انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد اکتوبر 2021 میں ریاض میں ہوا تھا۔
کانفرنس میں 20 سے زیادہ ممالک کے نمائندگان شریک تھے جنہوں نے ماحولیات کے تحفظ کے متعلق اہم امور پر اتفاق کیا تھا۔
گرین مشرق وسطی انیشیٹو  خطے میں ماحولیات کے تحفظ اور موسمی تغیرات سے بچانے کے لیے واضح حکمت عملی پر مبنی ہے۔
انیشیٹیو کے تحت سرمایہ کاری اور نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی جبکہ مستقبل میں آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ماحول فراہم ہوگا۔

شیئر: