Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں: سعودی ڈاک 

’مذکورہ ای میل میں سبل کا لوگو اور نام استعمال کیا جاتا ہے، اس کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ڈاک ’سبل‘ نے کہا ہے کہ صارفین کو محکمے کے نام پر ای میل موصول ہورہے ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ آپ کالفافہ یا سامان پہنچ گیا، فیس ادا کرکے وصول کرلیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سبل نے کہا ہے کہ ’ادارہ اپنے صارفین سے ای میل پر رابطہ نہیں کرتا‘۔
’مذکورہ ای میل میں سبل کا لوگو اور نام استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’سبل اپنے صارفین کوایس ایم ایس کے ذریعے کوڈ روانہ کرتا ہے جسے ادارے کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر چیک کیا جاسکتا ہے‘۔
’پیشگی ادائیگی کرنے کے خواہشمند سبل کی ویب سائٹ پر جاکر ادائیگی کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ ادائیگی کا کوئی دوسرا ذریعہ استعمال نہیں کیا جاتا‘۔

شیئر: