Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کون بنے گا پلیئر آف دی ورلڈ کپ؟ دو پاکستانی بھی فہرست میں شامل

شاہین شاہ کو بنگلہ دیش کے خلاف تباہ کن بولنگ پر فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے (فوٹو: ویڈیو گریب)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے دو پاکستانیوں سمیت نو کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔
آئی سی سی کی فہرست میں پاکستان سے دو کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے۔
شاداب خان کو ان کی آل راؤنڈر کارکردگی جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو عمدہ بالنگ کی وجہ سے پلیئر آف دی ٹی 20 ورلڈ کپ کا امیدوار بنایا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شکست سہنے والی انڈین سائیڈ میں سے وراٹ کوہلی اور سوریا کمار یادیو بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔
وراٹ کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سات میچ کھیل کر سب سے زیادہ 296 سکوربنائے ہیں۔
آئی سی سی نے نو ناموں کا اعلان کر کے کرکٹ فینز کو بھی موقع دیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے حق میں ووٹ دے سکیں۔

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی فہرست میں انگلینڈ کے سیم کرن، جوز بٹلر، الیکس ہیلز، زمبابوے کے سکندر رضا اور سری لنکا کے وانندو ہرسرنگا کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13 نومبر اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: