Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ

خواتین کی بڑی تعداد نے بھی اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے( فوٹو بحرینی نیوز ایجنسی)
بحرین میں سنیچرکو پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام تک جاری رہا۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق پچھلے انتخابات کے مقابلے میں زیادہ ٹرن آوٹ دیکھنے میں آیا۔
سنیچر کی صبح سے بحرینی شہری اپنا حق رائے دہی استمعال کرنے پولنگ سٹیشن پہنچا شروع ہوگئے تھے۔ خصوصا خواتین کی بڑی تعداد نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔
بحرینی شوری کونسل کے چیئرمین نے پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے ٹرن آوٹ کو سراہا ہے۔ سرکاری ایجنسی کے مطابق پولنگ کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی پولنگ سٹیشنوں کے باہر لوگ قطار میں موجود تھے۔

 پارلیمان کی 40 اور 30 بلدیاتی نشستوں کے لیے 500 سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں(فوٹو بحرینی نیوز ایجنسی)

پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لے55 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے جبکہ بیرون ملک مقیم یا وہاں موجود بحرینی شہریوں کو دنیا کے27 مشنز میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دی گئی تھی۔
بحرینی حکام کے مطابق پارلیمان کی 40 اور 30 بلدیاتی نشستوں کے لیے 500 سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 94 خواتین شامل ہیں۔ یہ تعداد 2018 میں ہونے والے انتخابات میں حصہلینے والے امیدواروں سے دُگنی ہے۔
واضح رہے کہ بحرین کی پارلیمان منتخب نمائندوں کی کونسل اور شوریٰ کونسل پر مشتمل ہے۔اس کے 40 ارکان بادشاہ مقرر کرتا ہے۔
قبل ازیں بحرین کی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز دعوی کیا تھا کہ’انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔‘

شیئر: