Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے میں بیٹے کی ہلاکت، 20 دن بعد زخمی باپ صدمے میں چل بسا 

ٹویٹ کیا تھا کہ ’پیارے بیٹے تمہاری موت نے میرا دل توڑ دیا ہے( فائل فوٹو العربیہ)
مصر میں ٹریفک حادثے میں پانچ سالہ بیٹے کی ہلاکت کے 20 دن بعد زخمی باپ بھی صدمے میں چل بسا۔
مصر کی کمشنری سوھاج میں پولیس کا کہنا ہے کہ ’تین ہفتے قبل ٹیکسی اور پرائیویٹ کار میں تصادم کے باعث ایک خاندان کے چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پرائیویٹ کار میں موجود شہری ھشام عجوبہ، اس کی اہلیہ اور دو بچے زخمی ہوئے۔
العربیہ نیٹ نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ’ پانچ سالہ معتز ھشام حادثے میں شدید زخمی ہوا جوہسپتال پہنچنے پردم توڑ گیا‘۔
ھشام عجوبہ اپنے پانچ سالہ بیٹے کی ہلاکت پرغم سے نڈھال ہوگیا۔ اس نے بیٹے کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا تھا کہ ’پیارے بیٹے تمہاری موت نے میرا دل توڑ دیا۔ اللہ تم پر رحمت نازل کرے‘۔
مصری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ’ھشام عجوب کا چھوٹا بیٹا اور اہلیہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں تاہم دونوں کی حالت سنبھل نہیں سکی ہے‘۔

شیئر: