Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائکہ کا اپنے ٹرولز کو جواب، ’میں آپ سب کے لیے کچھ نیا لا رہی ہوں‘

ملائکہ اروڑہ نے انسٹاگرام پر نے اپنے نئے شو ’موونگ ان ود ملائکہ‘ کا پرومو شیئر کیا ہے۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
ملائکہ اروڑہ ایک مشہور اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی سیلبرٹی ہیں جو اپنے ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں خواہ وہ لباس کا معاملہ ہو یا کسی کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا۔
بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ملائکہ اروڑہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے علاوہ اپنے جم کے دلکش ملبوسات اور اداکار ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹ کرنے کی وجہ سے زیادہ خبروں میں رہتی ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین مختلف وجوہات کی بنا پر انہیں ٹرول کرنے سے کبھی باز نہیں آتے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے نئے شو ’موونگ ان ود ملائکہ‘ کے پرومو سے ان ٹرولز کو حیرت زدہ کر دیا۔
ملائکہ اروڑہ کو ’کانٹے‘اور ’ای ایم آئی‘ جیسی فلموں کے ساتھ ساتھ ’چھیا چھیا‘، ’گڑ نالوں عشق مٹھا‘، ’ماہی وے‘، ’منی بدنام ہوئی‘ اور دوسرے ڈانس نمبرز سے بے پناہ مقبولیت ملی ہے۔
دوسری جانب ملائکہ اروڑہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نے اپنے نئے شو ’موونگ ان ود ملائکہ‘ کا پرومو شیئر کیا ہے۔
پرومو کے آغاز میں وہ کہتی ہیں کہ ’میں وہ عورت ہوں جس کے بارے میں ہر کوئی بات کرنا پسند کرتا ہے اور ناظرین سے ویڈیو کے نیچے کمنٹس دیکھنے کو کہتی ہیں۔‘

ملائکہ اروڑہ اپنی شادی کے خاتمے کے بعد اداکار ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹ کر ہی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

اس کے بعد وہ اپنے ہر کام کے لیے ٹرول ہونے کے بارے میں بات کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کچھ بھی کروں لوگ بات کرتے ہیں۔ میرا بریک اپ ہوا یہ بریکنگ نیوز ہے۔ میں آگے بڑھتی ہوں شور مچتا ہے۔ میں اپنے پارٹنر کے ساتھ ہوں، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے۔ میں واک کرتی ہوں، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے۔‘
ملائکہ مزید کہتی ہیں کہ ’وہ اب زیادہ جوان نہیں ہیں لیکن کمنٹس یقیناً پرانے ہیں، اس لیے وہ ہر کسی کے کچھ نئی بات کہنے کے لیے کچھ نیا کرنا چاہتی تھیں اور انہیں حقیقی ملائکہ کو قریب سے دِکھانا چاہتی تھیں۔‘
انسٹاگرام کیپشن میں انہوں نے ایک نوٹ لکھا کہ ’اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں نے اپنے اقدامات سے خبریں بناتی تھک گئی ہوں، تو آپ کے پاس ایک اور چیز آنے والی ہے! عمر، کپڑے، محبت کی زندگی سب پرانی خبریں ہیں، میں آپ سب کے لیے بات کرنے کے لیے کچھ نیا لا رہی ہوں۔‘
ریئلٹی شو ’موونگ ان ود ملائکہ‘رواں برس پانچ دسمبر  کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی + ہاٹ اسٹار سے نشر کیا جائے گا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں