Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدیوں کی اہلخانہ سے ویڈیو کال کی سہولت کا اجرا

ویڈیو کال کی درخواست ابشر پر دی جاسکتی ہے، اتوار سے جمعرات تک سہولت ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کا گھر والوں سے رابطہ کرنے کے لیے آن لائن ملاقات کی سہولت جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سروس کا آغاز آج اتوا سے عسیر، الجوف، باحہ، قصیم، مدینہ منورہ، شمالی حدود، تبوک اور حائل میں ہوا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل تجرباتی بنیادوں پر یہ سروس ریاض، مکہ مکرمہ، مشرقی ریجن اور جازان میں شروع کی گئی تھی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تجربے کی کامیابی کے بعد اسے دیگر ریجنوں میں نافذ کیا گیا ہے‘۔
’پیش کی جانےو الی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدی کے اولین درجے کے رشتہ دار ویڈیو کال کی درخواست دے سکتے ہیں‘۔
’قیدی کے گھر والے ابشر اکاؤنٹ کے ذریعہ قیدی سے ویڈیو کال کے وقت بک کراسکتے ہیں‘۔
’ویڈیو کال کی سہولت اتوار سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے رات ساڑھے 11 بجے تک مہیا ہوگی‘۔

شیئر: