Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب مجھ سے شادی کا پوچھتے ہیں، ابھی تو میں بچہ ہوں: شاداب خان

حسن علی نے لکھا کہ ’ہم لوگ شاداب کی شادی کی بات کر رہے ہیں، بابر کہہ رہے ہیں کہ وہ نہیں ہونی۔‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستانی کرکٹر حسن علی اور شاداب خان کے درمیان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ  ہوا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران حسن علی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پلیز مجھے بھی بتا دیں کہ آپ دونوں میں ایسی کون سی بات ہورہی ہے جو بابر اعظم کے تاثرات ہی تبدیل ہوگئے؟‘
اس کے جواب میں فاسٹ بولر حسن علی نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم لوگ شاداب کی شادی کی بات کر رہے ہیں، بابر کہہ رہے ہیں کہ وہ نہیں ہونی۔‘

حسن علی کے اس ٹویٹ میں شاداب خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں بہت بڑا ہوگیا ہوں، سب مجھ سے شادی کا پوچھتے ہیں، ابھی میں بچہ ہوں۔‘
2017 میں ڈیبیو کرنے والے شاداب خان کو حالیہ دنوں میں ٹی20 اور ون ڈے کرکٹ کا اہم ترین آل راوںڈر قرار دیا جارہا ہے تاہم شاداب خان پاکستانی ٹیم کے ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔

شاداب خان کے علاوہ بابر اعظم نے بھی ابھی تک شادی کا لڈو نہیں کھایا تاہم ان کے بیسٹ فرینڈ حسن علی 2019 میں انڈین خاتون کے ساتھ شادی کر چکے ہیں۔
شاداب خان اور حسن علی کے اس دلچسپ مکالمہ پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی ہو رہے ہیں۔

صباح بانو ملک لکھتی ہیں کہ 'میں اپنی 34 ویں سال گرہ پر اپنی فیملی سے۔'
ہِزا نے مِیم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب دیسی آنٹی میرے سے پوچھے کہ میں کب شادی کر رہی ہوں۔'
رومیسہ کہتی ہیں کہ ’میں یہ سمجھ سکتی ہوں کیونکہ میں بھی لوگوں کو یہی کہتی ہوں جب وہ مجھ سے شادی کا پوچھتے ہیں۔‘
رِدا فاطمہ نے کہا کہ 'نہیں آپ ہمیں بچے ہی لگتے ہیں، ابھی شادی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔'
 

شیئر: