Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بدھ سے سنیچر تک بارش کا امکان

پہلے گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی، ژالہ باری کا بھی امکان ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ بدھ 23 نومبر سے سنیچر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات نظر آرہے ہیں‘۔ بیان میں کہا گیا کہ’ پہلے گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی اور اس کے بعد ژالہ باری کا بھی امکان ہے‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اورتبوک کے متعدد علاقوں میں بارش سے سیلاب کی صورتحال  بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ ان تینوں مقامات پر  بارش متوقع ہے۔‘
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’حائل، حدود شمالیہ، الجوف اور الشرقیہ ریجنوں میں بارش کا سلسلہ جمعرات سے  سنیچر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ بدھ اور جمعرات کو تبوک، الوجہ، ضبا، حقل اور نیوم  میں درمیانے درجے کی بارش کے آثار ہیں جبکہ  قصیم ریجن اور اس کی بیشتر کمشنریوں میں جمعرات سے سنیچر تک بارش کا امکان ہے‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ ان ایام میں مکہ مکرمہ، عسیر، جازان، باحہ اور ریاض میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہوسکتی ہے‘۔

شیئر: