Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات حادثے میں زخمی

فیصل آباد.. پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ۔ ان کی گاڑی گزشتہ رات گوجرہ موٹر وے پر امین پور کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ ان کا ڈرائیور اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فیصل صالح کی تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرائی۔ حادثے میں پیپلزپارٹی کے رہنما کاہاتھ فریکچر ہوگیا اور سر پر چوٹیں آئیں۔ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم ڈرائیور شدید زخمی ہوا، اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

شیئر: