Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آزاد کشمیر سے متعلق انڈین فوجی افسر کا بیان بے بنیاد ہے‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’پاک فوج ہر قسم کی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہے‘ (فوٹو: گیٹی امیجز)
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارنے اعلٰی انڈین فوجی افسر کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
جمعرات کو پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشت گردوں کی موجودگی اور لانچ پیڈز کا دعویٰ من گھڑت ہے۔‘
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’ یہ بیان انڈین مسلح فوج کی پروپیگنڈہ سوچ کا مظہر ہے۔ انڈین فوج مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد کچلنے میں مصروف ہے اور وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔‘
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ’پاک فوج ہر قسم کی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ امن کے خواہاں ہیں تاہم ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
بیان مین مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ اندرونی سیاست کی انڈین فوج پر چھاپ کا نتیجہ ہے، انڈین فوج غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیان بازی سے گریز کرے۔‘

شیئر: