Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسی کہاں ہیں؟ سعودی فٹبال ٹیم کے سپورٹر کا جاپانی ٹی وی پر سوال 

جاپانی رپورٹر نے سعودی سپورٹروں کو اپنے جذبات کے اظہار کا موقع دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے (فوٹو: سکرین گریب)
فیفا ورلڈ کپ میں سعودی قومی ٹیم کی ارجنٹائن پر تاریخی فتح کے بعد متعدد دلچسپ ویڈیوز کا سلسلہ جاری ہے۔ 
العربیہ کے مطابق دو دن قبل سعودی عرب اور ارجنٹائن کے میچ کے بعد جاپانی ٹی وی چینل کے اناؤنسر نے سعودی شائقین کے انٹرویو لیے ہیں۔
ٹوئٹر پر مذکورہ ویڈیو نے ایک کروڑ 10 لاکھ ویوز حاصل کیے ہیں جس میں سعودی شائقین نے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی میسی کو پیغام دیا ہے۔
ایک سعودی سپورٹر نے پوچھا ہے کہ میسی کہاں ہے جبکہ دوسرے سپورٹر نے کہاہے کہ ’میسی سو رہے ہیں‘۔ 
اس پر جاپانی رپورٹر نے سعودی سپورٹروں کو اپنے جذبات کے اظہار کا موقع دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ 
واضح رہے کہ ارجنٹائن کے مقابلے میں سعودی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی مبصرین کی توجہ حاصل کی ہے۔ 

شیئر: